بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہم اپنا فیصلہ کرچکے ہیں، شہباز شریف سے ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، پرویز الہیٰ

پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چودھری وجاہت حسین، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، حسین الٰہی اور چودھری امتیاز رانجھا نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اپنا فیصلہ کر چکے ہیں اس پر اپنے ساتھیوں سے حتمی مشاورت جاری ہے، پاکستان مسلم لیگ، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی مل کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنا چاہئیں، آئین و قانون بڑا واضح ہے، سپیکر قومی اسمبلی کو اس پر عمل کرنا چاہئے، اس بات پر اتفاق ہو گیا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، اپوزیشن اتحاد میں گئے تووزارتوں سے استعفیٰ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چودھری ملاقات کیلئے آئے تھے وہ بھی اگلے دو دن میں اپنی حمایت کا بتائیں گے۔

مزید پڑھیے  پریانتھا کمارا کے قتل کو یوٹیوب پر صحیح کہنے والے محمد عدنان کو سزا سنا دی گئی
Back to top button