بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

پاکستانی حدود میں میزائل، بھارت نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

بھارت نے پاکستان میں میزائل داغنے کو فوج کی ’غلطی ‘قرار دیتے ہوئے واقعے کو ’انتہائی افسوسناک‘ قرار دیا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  ’معمول کی دیکھ بھال کے دوران، ایک تیکنیکی خرابی کی وجہ سے بدھ کو میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا جو پاکستان کے ایک علاقے میں گرا‘۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے میں کسی انسانی جان کے نقصان کا نہ ہونا باعث اطمینان ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button