بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دو سال قبل امریکی خاتون پولیس افسر کو بچانے والا پاکستانی واشنگٹن میں قتل

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک معروف رکن عبدالرؤف کو میری لینڈ کے علاقے آکس ہل میں کار چھیننے کی واردات کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول عبدالرؤف کے عزیز و اقارب کا کہنا تھا کہ کار چھیننے کی واردات میں مزاحمت پر ڈکیتوں نے انہیں انتہائی قریب سے 3 گولیاں ماریں۔

خیال رہے کہ 2 سال قبل ایک خاتون افسر کو بچانے پر انہیں الیگزینڈریہ پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تمغہ بہادری بھی دیا گیا تھا، خاتون پر مقامی غنڈوں نے لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا تھا۔

تقریباً 18 برسوں سے ان کا چٹنی ریسٹورنٹ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی اور بھارتی کمیونٹیز کی سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی ایک 66 سالہ پاکستانی نژاد امریکی شہری محمد انور کو واشنگٹن کے نیشنلز پارک علاقے میں کار چھیننے کی واردات کے دوران قتل کردیاگیا تھا۔

Back to top button