بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان آسڑیلیا سیریز، سی پی او کا دورہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم، سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت

سی پی او عمر سعید ملک کا پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے حوالے سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے لئے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی راول نے سی پی او کو سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی،ٹیمز اور میچز کی سیکورٹی کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے بھی موثر اقدامات کیے گئے ہیں، سی پی او عمر سعید ملک۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عمر سعید ملک نے پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے حوالے سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا،پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے لئے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض اور ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے سی پی او کو سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی، اس موقعہ پر سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ ٹیمز اور میچز کی سیکورٹی کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے بھی موثر اقدامات کیے گئے ہیں،4500 سے زائد سیکورٹی و ٹریفک افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں،انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے  چائنا کلچر سینٹر پاکستان نے 20 اپریل 2022 کو 7ویں سالگرہ منائی
Back to top button