بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

افغانستان میں انسانی بحران روکنا پہلی ترجیح ہے، عمران خان

وزیراعظم کا آسٹریا کے چانسلر کے ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ، کارل نیہا مر کو دورہ پاکستان کی دعوت


وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ افغانستان میں جاری انسانی بحران کوروکنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ عمران خان نے آسٹریا کے چانسلر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریا کے چانسلر کارل نیہا مرکے استقبال کا منتظر ہوں۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں جاری انسانی بحران کوروکنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شمالی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے آسٹریا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔انہوں نے یہ ٹویٹ آسٹریا کے چانسلر کے ٹویٹ کے جواب میں کیا ہے۔ آسٹریا کے چانسلر نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے میری حالیہ گفتگو بہترین رہی۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان کی صورتحال اور خاص طور پر انسانی امداد اورملک کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ہم نے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔اوراقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیے  نیب کا آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ
Back to top button