بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مزید دو اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں انجری مسائل سے دوچار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مزید دو خدمات سے محروم ہو گئی ہے جبکہ حسنین کی جگہ محمد عرفان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 7 میں گلیڈی ایٹرز کے انجری مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں اور اب وہ مزید دو کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہو گئے ہیں۔

گلیڈی ایٹرز کے باؤلر لیوک وُڈ انجری کا شکار ہو کر بقیہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور جلد وطن واپس لوٹ جائیں گے۔اسی طرح اسکواڈ کے اہم کھلاڑی بین ڈکٹ ذاتی وجوہات کے سبب لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن لوٹ گئے ہیں اور وِل اسمیڈ کی ایک درجہ تنزلی کر کے انہیں بین ڈکٹ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ادھر حسنین کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد حسنین باؤلنگ ایکشن کے سبب ایونٹ سے ہو گئے ہیں اور ایکشن درست ہونے تک مزید کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اس سال کئی کھلاڑیوں کی خدمات سے محرومہ چکی ہے۔

اس سے قبل آل راؤنڈر محمد نواز بھی انجری کے سبب بقیہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ شاہ آفریدی بھی انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں مزید کھیلنے سے معذرت کر چکے ہیں۔

دوسری جانب قومی مصروفیات کی وجہ سے رحمٰن گرباز جلد واپس لوٹ جائیں گے اور ان کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں انگلینڈ کے وِل جیکس لیں گے۔

مزید پڑھیے  آئوٹ پر غصہ، جیسن روئے کو جرمانہ
Back to top button