بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 42 افراد انتقال کر گئے اور 5830 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59786 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5830 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.75 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29372 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 263 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7839 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 12 ہزار 819 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیے  دوپہر کے وقت ورزش کا بڑا فائدہ جانتے ہیں؟
Back to top button