بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستانی نوجوان بہت زیادہ ذہین اور محنتی ہیں،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مذموم مفادات کیلئے غط معلومات کا پھیلانا معاشرے میں ہم آہنگی کیلئے بھی خطرہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا جہاں انہیں لاہور کور کی فارمیشن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف سے لمز، ایف سی یو، یو ای ٹی ، ایل ایس ای ، پی یو، جی سی یو کی فیکلٹی اور طلبہ نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مستقبل کی قیادت اور مفید شہری بنانے پر معروف تعلیمی اداروں کی تعریف کی اور کہا کہ تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور ماحولیات میں انسانی ترقی کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مذموم مفادات کیلئے غلط معلومات کا پھیلانا غلط تاثر کو جنم دیتا ہے، مذموم مفادات کیلئے غط معلومات کا پھیلانا معاشرے میں ہم آہنگی کیلئے بھی خطرہ ہے اور دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بہت زیادہ ذہین اور محنتی ہیں، پاکستانی نوجوان موقع اور ماحول ملنے پر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔

فیکلٹی ارکان اور طلبہ نے آرمی چیف سے سیشن کے دوران سوالات بھی کیے۔

Back to top button