بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں ایک ارب کے سکوک بانڈ جاری کردیئے

پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کردیے۔

عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق سکوک بانڈ 7.95 کی شرح سود پر جاری کیےگئے ہیں اور سکوک بانڈ 7 سال کے لیے جاری کیےگئے ہیں۔

بلومبرگ کا کہنا ہےکہ  پاکستان نے 4 سال بعد عالمی مارکیٹ میں سکوک بانڈ جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ سکوک بانڈ جاری کرنےکا عمل حتمی مراحل میں ہے،  سکوک بانڈ آج نیویارک میں دن کے اختتام تک جاری کر دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے  بجلی 4روپے 75پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ
Back to top button