بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک انتقال کر گئے

پاکستان کے ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک  کینیڈا میں انتقال کرگئے۔

اُردو کے ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزکی عمر 71 سال تھی۔ وہ کچھ عرصے سے ڈمنشیا کے مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے کینیڈا میں مقیم تھے۔

ڈاکٹر ڈینس آئزک کو 1979 میں تمغہ حُسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔ ان کے تحریر کردہ مشہور ڈراموں میں دوراہا، سلاخیں، کرب، بارش اور تھوڑی سی زندگی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انھوں نے ڈرامہ سیریز گیسٹ ہاؤس کی کچھ اقساط بھی لکھیں جبکہ انھوں نے ثمینہ پیرزادہ کی فلم “انتہا” کا اسکرین پلے بھی لکھا۔

ڈاکٹر ڈینس آئزک نے ژول Verne کے مشہور فرانسیسی ناول (Around the World in Eighty Days) کا اردو ترجمہ بھی کیا۔

انھوں نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 25 سال تک بطور ڈاکٹر بھی خدمات  بھی سر انجام دیں۔ 

مزید پڑھیے  مونس الہیٰ وفاقی وزیر بنا دیئے گئے
Back to top button