بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایشز سیریز کی فتح کا جشن،عثمان خواجہ کو شامل کرنے کیلئے شراب کی بوتل ہٹا دی گئی

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایشز سیریز کی فتح کا جشن منانے والے ساتھی کرکٹرز سے دُور کھڑے ہوگئے جس کی وجہ آسٹریلوی کرکٹرز کا شراب کی بوچھاڑ کرنا تھا۔

کپتان پیٹ کمنز نے جب یہ دیکھا کہ عثمان خواجہ جشن منانے والوں میں موجود نہیں ہیں تو انہوں نے فوری طور پر شراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں اور عثمان خواجہ کو اسٹیج پر بُلایا ، اور اُن کے ساتھ جشن منایا۔

آسٹریلوی کپتان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے اور صارفین اس مختصر ویڈیو کلپ ‏کو شیئر کرتے ہوئے اس پر خوب تبصرے کررہے ہیں۔

Back to top button