بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آسڑیلیا سے ڈی پورٹ نوواک دبئی پہنچ گئے

عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ نوواک جوکووچ اس سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کریں گے۔

 سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو مقدمہ ہارنے کے بعد آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا، نوواک جوکووچ اتوار کی صبح میلبورن سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

اس سے قبل نوواک جوکووچ کی ڈی پورٹ کیے جانے کے خلاف آخری درخواست کو آسٹریلوی فیڈرل کورٹ نے مسترد کر دیا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو تینوں ججز نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کے حکم نامے کو برقرار رکھا، ترمیم شدہ درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے بازی کا جرمانہ بھی عائد کرنے کا حکم دیا۔

فیصلے کے بعد جوکووچ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کو عدالتی حکم سے مایوسی ہوئی ہے مگر وہ اس کا احترام کرتے ہوئے آسٹریلیا سے واپس جانے میں متعلقہ حکام سے تعاون کریں گے۔

Back to top button