بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل لاہور میں شروع ہوگا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 45 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل 17جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگا، قومی ہاکی تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں کو مینجر قومی ہاکی ٹیم اولمپئین خواجہ جنید کو 17 جنوری کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 45 رکنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ کھلاڑیوں میں گول کیپرز: مظہر عباس ، امجد علی ، وقار ، عبداللہ اشتیاق، اکمل حسین ، منیب الرحمنٰ، ڈیفینڈرز: مبشر علی، عماد شکیل بٹ، ابوبکرمحمود، محمد عبداللہ، حماد انجم، عقیل احمد، تعظیم الحسن، ارباز احمد، رضوان علی، مڈ فیلڈرز/فارورڈز: ایم عمر بھٹہ، معین شکیل، ایم اظفر یعقوب ، علی شان، رانا وحید، جنید منظور، احمد ندیم، افراز، غضنفر علی، اعجاز احمد، سلمان رزاق ، عبدالحنان شاہد، عبدالرحمنٰ، عدیل لطیف، رومان خان، ابوذر(، نوید عالم ، حمزہ وحید، غضنفر علی، عبدالمنان، محب اللہ، عبیداللہ ، علیم عثمان، شاہ زیب خان، حسن امین، شاہ زیب، عبدالرحمنٰ، نوحیز زاہد ملک، ثمین اور زکریا حیات شامل ہیںقومی ہاکی تربیتی کیمپ مینجمنٹ میں مینجراولمپئین خواجہ جنید، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم سیگفرائیڈ ایکمین، اسسٹنٹ کوچز اجمل خان لودھی ،اولمپئین سید سمیر حسین ،گول کیپرز کوچ اولمپئین احمد عالم ، فزیوتھراپسٹ محمد اسلم، فریکل ٹرینر ایم عابد امین شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کل 17 جنوری کو سہ پہر تک ہر صورت مینجر خواجہ جنید کو رپورٹ کریں۔

Back to top button