بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پشاور زلمی کی نئی کِٹ منظرِ عام پر آگئی

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کی نئی کِٹ منظرِ عام پر آگئی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود پشاور زلمی کے آفیشل اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل 7 کے لیے نئی کِٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’پشاور زلمی کے شائقین کا انتظار ختم ہو گیا کیونکہ فرنچائز نے 27 جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے نئی کِٹ کی نقاب کشائی کردی ہے۔‘

پشاور زلمی کی جانب سے ٹوئٹ میں وہ لِنک شیئر کیا گیا جس پر کلک کرکے شائقین کرکٹ اپنے لیے نئی کِٹ خریدنے کا آرڈر دے سکتے ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شعیب ملک، کامران اکمل، وہاب ریاض اور عثمان قادر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔

Back to top button