بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس،عمران خان کا دستخط شدہ سرٹیفکیٹ سامنے آگیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے  فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کو جمع  کرائی گئی اہم دستاویز سامنے آئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کو پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی چیئرمین عمران خان کے دستخطوں سے جمع کرایا گیا سرٹیفکیٹ سامنےآگیا ہے۔

سرٹیفکیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قانون کے تحت ممنوعہ کسی ذرائع سے فنڈ وصول نہیں کیے گئے۔

عمران خان کےدستخط سےجاری سرٹیفکیٹ پر 16جولائی 2009 کی تاریخ درج ہے۔

Back to top button