بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دے دی۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز سکور کیے، زلمی کی جانب سے پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد محمد حارث اور بھانوکا راجاپکسا نے شاندار 115 رنز پارٹنر شپ قائم کی تاہم لنکن بلےباز 41 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

محمد حارث نے 39 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، کپتان ٹام کوہلر کیڈمور 12، حسیب اللہ خان 10، عامر جمال 9، مجیب الرحمن 2 جبکہ جمی نیشم ایک رن بناسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3، شاداب خان 2 جبکہ فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔180 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 166 رنز پر ہی آل آؤٹ ہوگئی، فہیم اشرف نے 38 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رحمان اللہ 33 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، زلمی کے خرم شہزاد اور عامر جمال نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ق

Back to top button