بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پنجاب میں اومی کرون مریضوں کی تعداد 217 ہو گئی

پنجاب میں اومی کرون کے مزید 43 کیسز سامنے آگئے۔محکمہ صحت کےمطابق پنجاب میں اومی کرون کے نئے کیسز میں سے 42 مریضوں کا تعلق لاہور اور ایک مریض کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ صوبے میں اومی کرون مریضوں کی تعداد 217 ہوگئی ہے  جن میں لاہور سے 211 ، راولپنڈی 4 اور شیخوپورہ سے 2 مریض ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے 360 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم صوبے میں اس دوران وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

Back to top button