بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، مریم نواز کا ردعمل بھی آگیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود بلال یاسین کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ ان کے  پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں لیکن اللّٰہ نے بچا لیا۔

مریم نواز کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود  بلال یاسین کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اللّٰہ انھیں جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے۔ سب سے دعا کی درخواست ہے۔

Back to top button