بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف کا برسی پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقید

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ بینظیر بھٹو کی اچانک اور المناک موت کو کبھی نہیں بھولا، ان کی جمہوریت اور سول بالادستی کے عزم کوکبھی فراموش نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ میں پاکستان کے حقیقی جمہوریت بننے تک جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہوں۔

نوازشریف نے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ  بینظیر بھٹو کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

دوسری جانب مریم نواز کا کہنا تھاکہ  آج بھی وہ اداس دن یاد ہے، ان کے والد اور سارے خاندان نے بینظیر بھٹو کی موت کا سوگ ایسے منایا جیسے خود ہمارے خاندان کا کوئی فرد رخصت ہو گیا ہو۔

خیال رہے کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قتل کردی گئیں تھیں۔

Back to top button