بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

فلپائن میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی،90 سے زائد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں سے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 90 سے بڑھ گئی، ساحلی علاقوں سے 3 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان سے فلپائن کے جنوبی اور وسطی ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، طوفان سے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

طوفانی ہواؤں سے مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، بارشوں سے متعدد گاؤں سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان رائے جمعرات کو فلپائن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا۔

مزید پڑھیے  اللہ اکبر اللہ اکبر! افطار کے وقت لندن اذان کی آواز سے گونج اٹھا
Back to top button