بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ساجد خان نے کس مایہ ناز آف سپنر کا ریکارڈ برابر کردیا

ساجد خان اننگز  میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے پاکستان کے دوسرے آف اسپنر بن گئے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ڈھاکا میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان نے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں۔

ساجدخان اننگز میں 8 وکٹیں لینے والے پاکستان کے دوسرے آف اسپنر بن گئے ہیں۔ 

اس سے قبل قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

دوسری جانب لیگ اسپنر عبدالقادر نے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف 56 رنز دیکر 9 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ سرفراز نواز نے 1979 میں آسٹریلیا کے خلاف 86 رنز دیکر 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

Back to top button