بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ساجد کی 8وکٹیں، پاکستان نے بنگلہ دیش کو فالو آن کردیا

ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی ٹیم فالو آن کا شکار ہو گئی ہے۔ 

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم 87 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

کھیل کے دوسرے ہی اوور میں ساجد خان نے تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جس کے بعد اننگز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے جبکہ اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے خالد احمد کو بولڈ کر دیا۔

ساجد خان نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز شکیب الحسن کو آؤٹ کر کے اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کیں اور بنگلا دیش کو فالو آن کا شکار کرنے میں اہم کر دار ادا کیا۔ 

کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ 

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم اور  محمد رضوان  نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

Back to top button