بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پریانتھا کمارا کی میت کولمبو روانہ کردی

سری لنکاکے مقتول شہری پریانتھا کمارا کی میت کولمبو روانہ کردی گئی۔سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں بے دردی سے قتل کیے جانے والے نجی فیکٹری کے منیجر اور سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت لے جانے کے لیے سری لنکن سفارتخانے کے اہلکار علی الصبح اسپتال پہنچے جہاں اہلکاروں نے پریانتھاکی میت پر پھول رکھے۔

پریانتھا کمارا کی میت کو سیالکوٹ سے لاہور لایا گیا اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم نے کی، عثمان بزدار کو اہم میٹنگ کے باعث اسلام آباد جانا پڑا۔مقتول فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کی آخری رسومات کولمبو میں ادا کی جائیں گی۔

Back to top button