بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا اعزاز ارجنٹائن نے جیت لیا

ارجنٹائن نے جرمنی کو ایک سنسنی خیز مقابلہ میں 2-4 گول سے شکست دیکر ایف آئی ایچ جونیئر عالمی پاکی کپ جیت لیا۔ جرمنی کے کوچ جوہانس سمتھ کو ایونٹ کے بہترین کوچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ہالینڈ نے 45 گول سکور کرکے سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم کا اعزاز جیتا۔ ایونٹ میں بہترین گول بجانے والے گول کیپر کا ایوارڈ مصر کے گول کیپر محم سلیم کو دیا گیا۔ ٹیم چلی کو فیئر پلے ایورڈ دیا گیا۔ فین چوائس بیسٹ گول آف ایونٹ کا ایوارڈ ارجنٹائن کے کھلاڑی اگناسیو کے نام رہا، ایونٹ کے بہترین گول کیپر اینٹن برنک مین (جرمنی) قرار پائے۔ ٹاپ سکورر کا ایوارڈ مائلز لفنز کو دیا گیا جنہیں 15000 انڈین روپے انعام دیئے گئے۔ ایونٹ کے بہترین کھلاڑی فرانس کے ٹموتھی کلیمون قرار پائے۔ اختتامی تقریب میں فرانس کو براؤنز میڈلز، جرمنی کو سلور میڈلز اور ارجنٹائن کو گول میڈلز تقسیم کئے گئے۔

Back to top button