بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پرانتھا کمارا کا قتل قابل مذمت اور شرمناک ہے،آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہناہے کہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں پرانتھا کمارا کا قتل قابل مذمت اور شرمناک ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے سول انتظامیہ کو مدد فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔

واقعے کے بعد 50 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  پنجابی گلوکار، کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا
Back to top button