بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند، موٹروے کئی مقامات پر بند، شاہراہوں پر بھی ٹریفک متاثر

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات پر بند رہی۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی تک، موٹروے ایم تھری سمندری سے درخانہ تک، موٹر وے ایم فور شیر شاہ انٹر چینج سے عبدالحکیم تک، موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ انٹرچینج سے رکن پور تک، سوات موٹروے، کرنل شیر خان انٹرچینج سے کاٹلنگ تک بند رہی، سوات اور جی ٹی روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان میں سکردو، استور، ہنزہ اور گلگت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے۔

Back to top button