بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چودہ، کراچی اکیس، پشاور نو، کوئٹہ اور مری پانچ اور گلگت گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، لیہہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور بہت سرد موسم اور جموں اور بارہمولہ میں سرد اور خشک موسم کی توقع ہے، جب کہ پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں جزوی طور پر ابر آلود اور سرد موسم ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بارہ، لیہہ منفی چار، اننت ناگ اور شوپیاں تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button