بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

تیز رفتار بس گھر میں جا گھسی ،20 افراد ہلاک

میکسیکو میں ایک تیز رفتار بس گھر میں گھس گئی جس کے نتیجے میں20 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وسطی میکسیکو میں بس کو حادثہ جوکوسنگو کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بس بے قابو ہو کر  ایک گھر کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی۔

میکسیکو کے حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بس حادثے میں 20 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Back to top button