بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عبدالعلیم خان نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

 پنجاب حکومت کے سنیئر وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے وزارت سے استعفی دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما علیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں اُنہیں قائل کیا ہے کہ اپنے نیوز چینل سماء نیوز کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو لہذا بطور سینئر وزیر خوراک حکومت پنجاب اب میرا استعفی قبول فرما لیں۔


انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کا ممنون ہوں کہ انہوں نے میری گزارش قبول کر لی ہے۔میں اپنا استفعیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوا رہا ہوں۔ اس سے قبل 11ستمبر2021ء کو بھی بتایا گیا تھا کہ سینئر صوبائی وزیرپنجاب عبدالعلیم خان نے وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

علیم خان نے استعفے میں مئوقف اپنایا کہ ذاتی مصروفیات کی بناء پر وزارت نہیں سنبھال سکتا، اس لیے استعفا قبول کیا جائے۔

Back to top button