بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

لاہور سموگ کی لپیٹ میں، اے کیو آئی 231ریکارڈ، فیصل آباد، کراچی سمیت دیگر شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بہتر

لاہور بدستورسموگ کی لپیٹ میں ہے، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 231 ریکارڈ کیا گیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 387 ریکارڈ کیا گیا۔ فتح گڑھ میں 319، بحریہ آرچرڈ میں 303، گلبرک میں 293، ماڈل ٹاون میں 270 جبکہ ڈی ایچ اے 8 میں آلودگی کی شرح 269 ریکارڈ کی گئی۔ ٹائون شپ میں 265 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 261 ریکارڈ کیا گیا۔

151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ شہریوں کو سانس اور دیگر بیماریوں کا بھی سامنا ہے۔

فیصل آباد، کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی فضائی آلودگی کی صورتحال بہتر ہے۔

Back to top button