بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

اوکاڑہ کی بستی رحمت پورہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ 4 ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران پولیس سے انکا سامنا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Back to top button