بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کا مہنگائی کیخلاف انوکھا احتجاج

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے طارق مسیح نے مہنگائی اور سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں سے متعلق ایک انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

ایم پی اے طارق مسیح سائیکل پر سوار ہوکر سبزیوں کا ہار پہن کر صوبائی اسمبلی میں پہنچے۔

طارق مسیح  نے بدھ کے روز گلے میں آلو ٹماٹر، ٹینڈے اور دیگر سبزیوں سے بنا ہوا ہار پہن کر ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔

ویڈیو میں ایم پی اے کو گاڑی کے بجائے سائیکل پر دیکھا گیا،  اس حوالے سے انہیں  ویڈیو میں بھی یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ حکومت نے پیٹرول اتنا مہنگا کردیا ہے کہ میری گاڑی میں پیٹرول نہیں ہے اب میں احتجاجاً اسمبلی اجلاس میں سائیکل پر آیا کروں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مہنگائی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔

اس دوران خواتین ایم پی اے نے مٹی کے خالی برتنوں کو پیٹ کر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔

Back to top button