بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

افغانستان کی ٹیم بڑی ٹیموں کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان ٹیم بڑی ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔شاہد آفریدی نے افغانستان کی ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار برتری پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں افغانستان کی کارکردگی شاندار رہی، اس ٹیم میں کچھ سنجیدہ میچ ونر، معیاری بلے باز اور عالمی معیار کے اسپنرز ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ سب سے بہترین پرفارمنس مجیب کی رہی، یہ ٹیم یقینا بڑی ٹیموں کے لیے متحدہ عرب امارات کے حالات میں کافی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد سپنر مجیب الرحمن نیتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ شکست سے دوچار کیا۔

Back to top button