بین الاقوامی
بل گیٹس کی بیٹی نے مسلمان دوست سے شادی کرلی
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے اپنے مسلمان مصری دوست نائل ناسر سے شادی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 16 اکتوبر کو پہلے مسلم طریقہ کار کے تحت شادی کی ایک محدود قریب ہوئی جس کے بعد نیویارک میں ہونے والی تقریب میں جنیفر گیٹس اور نائل ناسر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی میں 20 لاکھ ڈالرز(یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کا خرچ آیا جبکہ شادی والے دن حکام نے سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی تھیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی یہ تقریب جنیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمان شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ جنیفر گیٹس اور نائل ناسر کے درمیان 2017 سے قریبی تعلقات تھے اور30 جنوری 2020 میں دونوں نے منگنی کرلی تھی۔
جنیفر گیٹس اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔