بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشت گردوں سے وطن دشمن سمجھ کر نمٹنے کی ضرورت ہے،آصف زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا علاج دہشت گردی کی نرسریوں کو گرانا ہے۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے وطن دشمن سمجھ کر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

Back to top button