بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انضمام الحق کی طبیعت میں بہتری، گھر منتقل کردیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کو طبیعت بہتر ہونے کے باعث اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

انضمام الحق کے مینیجر کے مطابق انضمام اب پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں اور طبیعت میں بہتری کے باعث سابق کپتان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد وہ گھر چلے گئے۔

انضمام الحق  کے مینیجر نے سابق کپتان کے لیے دعائیں کرنے پر  مداحوں کا شکریہ اداکیا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ  وقار یونس نے بھی ٹوئٹر پر انضمام الحق کے لیے دعا کی۔

 وقار یونس نے انضمام الحق کو شیر کا دل رکھنے والا انسان قرار دیا اور لکھا کہ یہ چھوٹا ہارٹ اٹیک  میرے پرانے دوست کو نقصان نہیں پہنچائےگا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بھائی ٹھیک ہوجاؤ ہم سب آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق کپتان انضمام الحق کو دل کے عارضے میں مبتلاہونے کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نےان کی انجیو پلاسٹی کرکے انھیں ایک اسٹنٹ ڈالاہے۔ 

Back to top button