بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے

قومی کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔کرکٹر محمد حفیظ گزشتہ ہفتے گیسٹرو وائرل کی وجہ سے فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ اسلام آباد سے لاہور واپس آگئے اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا پہلا مرحلہ نہ کھیل سکے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد حفیظ نے لاہور پہنچ کر اپنے تمام ٹیسٹ کرائے جس میں انہیں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی۔

ذرائع کے مطابق  محمد حفیظ کے دو روز قبل پلیٹلیٹس خاصے کم بھی ہوئے تاہم اب ان کے پلیٹلیٹس بہتر ہورہے ہیں اور ان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

Back to top button