بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آمدن سے زائد اثاثہ جات، فواد حسن فواد کو بری کردیا گیا

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت دیگر کو بری کر دیا گیا۔لاہور کی احتساب عدالت نے بریت کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے فواد حسن فواد ان کی اہلیہ، بھائی اور ڈاکٹر انجم حسن کو بری کیا۔فواد حسن فواد سمیت دیگر پر نیب نے 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا تھا، عدالت نے میرٹ پر بریت کی درخواست منظور کی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button