قومی
کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ آمدنی والے فٹبالربن گئے
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ آمدنی والے فٹبالرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے۔
امریکی جریدے فوربز کی جانب سے سب سے زیادہ دولت کمانے والے فٹبالرز کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپس آنے والے رونالڈو اس سال 125 ملین ڈالرز کمائیں گے جب کہ بارسلونا سے پی ایس جی جانے والے لیونل میسی کی اس سال مجموعی آمدنی 110 ملین ڈالر ہوگی۔
فوربز کی سب سے زیادہ آمدن والے فٹبالرز کی فہرست میں نیمار تیسرے نمبر رہے۔