بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اپنے قومی مفاد کے تحفظ کیلئے طالبان سے رابطے میں ہیں، میجر جنرل بابر افتخار

ہمارے پاس طالبان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا انٹرویو

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار  نے کہا ہے کہ ہمارے پاس طالبان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ پاکستان سلامتی یقینی بنانے کیلئے طالبان کے ساتھ مسلسل رابطےمیں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ طالبان سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اپنے قومی مفاد کا تحفظ کرسکیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ طالبان نے کئی مواقع پر دہرایاہے کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دی جائے گی اور ہمارے پاس ان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ بارڈر منیجمنٹ میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے اور مستقبل قریب میں بارڈر کو مکمل محفوظ بنا دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بارڈر کے 90 فیصد حصے پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کافی شہادت ہے کہ بھارتی میڈیا جعلی خبروں،گھڑی گئی کہانیوں پرپروان چڑھتاہے۔

مزید پڑھیے  عمران خان کا ملک کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا بیان،پیپلزپارٹی کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
Back to top button