بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مشکوک ٹرانزیکشن کیس،آصف زرداری پر فرد جرم کیلئے 29ستمبر کی تاریخ مقرر

عدالت نے آصف علی زرداری کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس الگ کردیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 29 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

عدالت نے گزشتہ سماعت کے تحریری حکم نامے میں فرد جرم کی تاریخ مقرر کی ہے۔ عدالت نے آصف علی زرداری پر فرد جرم کی تاریخ 29 ستمبر مقرر کی اور فرد جرم عائد کرنے کیلئے سابق صدر کو طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے آصف علی زرداری کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس الگ کردیا ہے۔

مشتاق احمد کو احتساب عدالت نے بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا تھا اور  9 ستمبر کو ملزم کو پیش ہونے کی آخری مہلت دی گئی تھی مگر وہ پھر بھی پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے مشتاق احمد کا شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

Back to top button