بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک فضائیہ کا سی130 طیارہ امدادی سامان لے کر کابل پہنچ گیا

 وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا سی130 طیارہ امدادی سامان لے کر کابل پہنچ گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، حکومت پاکستان کی طرف سے افغان عوام کے لیے امداد کی ترسیل کا آغاز کیا جاچکا ہے، جس کے لیے پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ کابل پہنچ گیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ امدادی پیکج میں تقریباً 10 ٹن آٹا ، 1.5 ٹن گھی اور ادویات شامل ہیں۔ 

اس حوالے سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصوراحمد خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خوراک اورادویات کی قلت پیدا ہو رہی ہے جس کے پیش نظر افغانستان کو 26 میٹرک ٹن امدادی اشیا دی جائیں گی۔

منصور احمد کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری  کو  بھی مشکل وقت میں افغانستان کی مدد کرنی چاہیے۔

Back to top button