بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

9/11 حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کیخلاف مقدمے کی سماعت آج شروع ہو گی

نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور دیگر چار ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت آج سے شروع ہورہی ہے۔

پندرہ برس سے خلیج گوانتانامو میں قید ملزمان 2019 کے بعد پہلی بار عدالت میں پیش ہوں گے۔

ان افراد پر جنگی جرائم بشمول دہشت گردی اور تقریباً تین ہزار افراد کو ہلاک کرنے کے الزامات ہیں۔

پاکستانی نژاد خالد شیخ محمد کویت میں پیدا ہوئے اور انھیں سنہ 2003 میں پاکستان سے گرفتار کر کے کیوبا میں قائم گوانتانامو  جیل منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں ان پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

Back to top button