بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

عراق کے گرینڈ آیت اللہ محمد سعید الحکیم انتقال کر گئے

عراق کے گرینڈ آیت اللہ محمد سعید الحکیم  85 سال کی عمر میں  انتقال کرگئے۔

ان کے قریبی ذرائع کے مطابق محمد سعید الحکیم  جمعے  کو 85 سال کی عمر میں عراق کے شہر نجف میں دل کا دورہ پڑنے  سے انتقال کر گئے۔

 فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے  مطابق  ان کی نماز جنازے  ہفتے کو نجف اور کربلا میں اداکی جائے گی  جبکہ  ان کی تدفین نجف میں ہوگی۔

ذرائع  کے مطابق آیت اللہ محمد سعید الحکیم کا  3 دن قبل نجف کےاسپتال میں آپریشن ہوا اور آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔

عراقی صدر برہم صالح نے ایک بیان میں گرینڈ آیت اللہ محمد سعید الحکیم  کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ بغداد میں قائم   امریکی سفارت خانے نے بھی  آیت اللہ محمد سعید کے انتقال پر تعزیت کی۔

Back to top button