صحت
کورونا بوسٹر ڈوز کیلئے بیرون ملک جانے کا دستاویزی ثبوت لازمی
ملک بھر میں بیرون ممالک جانے والے 12 سال اور زائد عمر کے افراد کو آج سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگایا جائے گا۔
بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے بیرون ممالک جانے کا دستاویزی ثبوت جمع کرانا ہوگا، ایک بوسٹر ڈوز کی قیمت 1270 روپے ہوگی۔
ادھر سندھ میں نویں تا بارہویں جماعت کے طلبہ کو بھی ویکسین لگانا ہوگی، محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی کالجز اور اسکولوں میں طلبہ کی ویکسی نیشن ضروری ہوگی۔