بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی فیکٹری میں آتشزدگی، عرب پارلیمنٹ کا اظہار ہمدردی

عرب پارلیمنٹ نے کراچی کی کیمیکل فیکٹری واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عرب پارلیمنٹ نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا۔ 

اعلامیے میں کہا گیا کہ عرب پارلیمنٹ پاکستانی حکومت اور عوام سے اظہارِ تعزیت کرتی ہے۔

عرب پارلیمنٹ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button