بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کابل میں ایک بار پھر خون خرابہ ہورہا ہے،راشد خان

افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ سپنر راشد خان کو کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے تین دھماکوں سے ہونے والی ہلاکتوں نے رنجیدہ کردیا۔ انہوں نے داعش کے کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایک ٹویٹ شیئر کیا۔ راشد خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’کابل میں ایک بار پھر خون خرابہ ہورہا ہے، براہِ کرم افغانیوں کا قتلِ عام بند کریں‘۔

واضح رہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو گئی جب کہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 13 امریکی اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکوں سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔سی این این کے مطابق دولت اسلامیہ نے کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔

Back to top button