بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

چین کے صدر کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

چین افغانستان کی خود مختاری، آزادی اور سالمیت کا احترام کرتا ہے اور افغانستان کے داخلی اُمور میں چین عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہے۔شی جن پنگ

چین کےصدر شی جن پنگ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے فون پر گفتگو کی ہے۔

چینی سرکاری میڈیا نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ چین اور روس کے صدور نے افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین افغانستان کی خود مختاری، آزادی اور سالمیت کا احترام کرتا ہے اور افغانستان کے داخلی اُمور میں چین عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہے۔

مزید پڑھیے  امریکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 16ہلاک، متعدد لاپتہ
Back to top button