بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے ایک سال کی مہلت مل گئی

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو آئندہ برس 13 جون تک انٹراپارٹی انتخابات کرانےکی ہدایت کردی  ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کی انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو آئندہ برس 13 جون تک انٹراپارٹی انتخابات کرانےکی ہدایت کردی  ہے۔

خیال رہےکہ تحریک انصاف پارٹی آئین کے تحت انٹراپارٹی انتخابات ہر4 سال بعد کرانے کی پابند ہے۔

پی ٹی آئی کے 2019 کے ترمیم شدہ آئین کے تحت 18 ماہ کے اندر انتخابات کرانے تھے، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی چیئرمین کی حیثیت سےکورونا وبا کے باعث انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت مانگی تھی۔

Back to top button