بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان نے فتح ون راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا

ح ون راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ،راکٹ سسٹم کامیابی کے ساتھ روائتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔راکٹ سسٹم دشمن کے علاقے میں اہداف کوکامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔آئی ایس پی آر

پاکستان نے فتح ون راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، جس سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا فتح ون راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ،راکٹ سسٹم کامیابی کے ساتھ روائتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔راکٹ سسٹم دشمن کے علاقے میں اہداف کوکامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

ویپن سسٹم سے دشمن پر گہری ضرب پہنچانے کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے۔ صدرمملکت، وزیراعظم نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے، اسی طرح چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے بھی کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے

Back to top button